سامان جہیز پر بہترین ججمنٹس

 

عدالت نے اجراء میں 12 سال بعد ادائیگی پر سامان جہیز کی موجوہ قیمت ادا کرنے کا حکم دیا
2017 SCMR 321‏
لست سامان جہیز کی تائیدی شہادت موجود نہ ہے دعوی خارج
2004 scmr 1739
لسٹ سامان جہیز داخل کی ہے رسیدات نہ ہے دعویٰ ڈگری ہوا
2008 SCMR 1584
سامان جہیز کی رسیدات سنبھال کر رکھنا مشکل ہوتا ہے اس لیے صرف لڑکی کے بیان پر ہی سامان جہیز ڈگری کر دینا چاہیے
2017 SCMR 393
بیوی کے لیئے ممکن نہ ہے کہ وہ شادی کے وقت سامان جہیز کی لسٹ پر خاوندو گواہ کے دستخط لے صرف ، سامان جہیز بیوی کے ہی بیان پر ڈگری ہو سکتا ہے
2020 clc 380
‏ ‏ صرف بیوی کے بیان پر ہی سامان جہیز کا دعوی ڈگری
2015 clc 632
ہمارے معاشرے میں بوقت شادی سامان جہیز کی لسٹ تیار نہیں ہوتی نہ ہی ان پر خاوند کے دستخط ہوتے مدعیہ کی اپیل منظور شده سامان جہیز مطابق عرضی دعویٰ
ڈگری شده. ‏
2012-MLD 756‏
سامان جہیز کی ٹوٹ پھوٹ کو مد نظر رکھا جائے گا
‏PLJ 2015 LAH 540
سامان جہیز کے دعوی میں شوہر کے والدین اور قریبی رشتے داروں کو بھی پارٹی بنایا جا سکتا ہے جن کے قبضہ میں سامان جہیز ہو
2018 CLC 241
بیوی کے والدین کی مالی حیثیت سامان جہیز کے مقدمہ کو ثابت کرنے کیلیے بنیادی عنصر ھے
2020 Y L R 282
سامان جہیز کو، ثابت کرنے کے لیے، لسٹ سامان جہیز تیار کرنا اور سامان جہیز کی رسیدات پیش کرنا ضروری نہ ہے.
(2012 YLR 2693).
لسٹ سامان جہیز اور رسیدات کی کوئی اہمیت نہ ہے، دعوی سامان جہیز ڈگری شد.
(2013 CLC 698).
اگر مدعا علیہ، جواب دعوی میں، لسٹ سامان جہیز منجانب مدعیہ کو درست تسلیم کرے، تو دعویٰ واپسی سامان جہیز ڈگری ہوگا.
(2015 YLR 1427).
دعویٰ سامان جہیز اور طلائی زیورات کے لیے تین سال کی معیاد مقرر ہے.
(2016 CLC 313).
فیملی کیس میں قانون شہادت کا اطلاق نہ ہوتا ہے، اس لئے سامان جہیز کو ثابت کرنے کے لیے سامان جہیز کی رسیدات اور متعلقہ افراد کو بطور گواہ پیش کرنا ضروری نہ ہے.
(2017 SCMR 393).
سامان جہیز کو بذریعہ پنچائیت واپس کرنےکے لئے کسی تیسرے آدمی سے تحریر لکھوانا لازم ہے ۔
2019 YLR 1900
رواج کے مطابق والدین اپنی بیٹیوں کو اپنی حیثیت سے زائد سامان جہیز دیتے ہیں ۔
2019 YLR 1862 (c)
محض لسٹ سامان جہیز ایگزبٹ نہ ہونے کی بناء پر دعٰوی سامان جہیز خارج نہ ہو گا۔
2019 MLD 1145
دعٰوی واپسی سامان جہیز میں سامان جہیز کی رسیدات کے تحریر کنندہ کو پیش کرنا ضروری نہ ہے ۔
2018 YLR 1642

0 comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.

Case Law Search